• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ ہزار کے نوٹ کی تبدیلی کی خبر گمراہ کن ہے،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5ہزار روپے والے نوٹوں کی تبدیلی کی افواہ کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے ۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے یا منسوخ کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی نوٹ کی منسوخی کے لیے اسٹیٹ بینک پیشگی اعلان کرتا ہے، ایسے تمام اعلانات اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دئیے جاتے ہیں اور ان کا سرکلر بھی کیا جاتا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بنک نے کہا کہ عوام 5ہزار روپے کے نوٹ کی تبدیلی یا منسوخی کی افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔

تازہ ترین