• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو سے کراچی،پی آئی اےکی پرواز22گھنٹے تاخیر کا شکار

پی آئی اے کی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز 22 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہے ۔

ایئرپورٹ پر مسافروں نے پی آئی اے افسران کے رویے کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا، ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے پرواز پی کے 784 کا بوئنگ 777 ، ٹورنٹو ایئرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار ہوگیا ۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں 22 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوگی اور اس کی روانگی اب کینیڈا کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے6 بجے ہو گی۔

پی آئی اے ترجمان کا اصرار ہے کہ مسافروں کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور انہیں اچھا کھانا اور ہوٹل میں رہائش فراہم کی جارہی ہے۔

پرواز میں تاخیر پر پی آئی اے انتظامیہ نے معذرت کا اظہار بھی کیا ہے ، دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ٹورنٹو میں تعینات عملہ غائب رہا ۔

مسافروں کی کوئی مدد نہیں کی گئی ،نہ ہی وقت پر کھانا اور ہوٹل دیا گیا جبکہ احتجاج کرنے پر پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

تازہ ترین