• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کے والد کا کے الیکٹرک کی10لاکھ کی پیشکش ماننے سے انکار

ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے کرنٹ سے متاثرہ بچے عمرکا علاج کرانے، مصنوعی بازو لگوانے اور تعلیمی اخراجات اُٹھانے کی پیشکش کی تھی جسے عمر کے والد نے قبول نہیں کیا ۔

دوسری جانب بچے کے والد کا کہنا ہےکہ انھیں دس لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی تھی جسے انھوں نے مسترد کردیا ۔

عمر کے والد نے کہا کہ انھوں نے کے الیکٹرک سے دو کروڑ روپے معاوضے، ماہانہ پچیس ہزار روپے اورتعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمر کے والد نے جیو نیوز کو بتایا کہ کے الیکٹرک حکام سے چار روز قبل رابطہ ہوا جنہوں نے دس لاکھ روپے معاوضے کی پیشکش کی جو انہیں قبول نہیں۔

تازہ ترین