• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پاکستان کی برسی پر ڈاکٹر عشرت العباد کا ٹوئٹ پیغام

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ہمیں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے عزم کی توثیق کرنی چاہیے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔


انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ قائد اعظم کے پاکستان کو جمہوریت کا قلعہ بنانے کے تصور کے مطابق اپنے ملک کو ایسی جگہ بنائیں جہاں لوگ آزادی، عزت و اعزاز کے ساتھ رہیں، قائد اعظم کو قوم کا سلام۔

تازہ ترین