• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے حلف ناموں کیخلاف قانون سازی، بھارتی سپریم کورٹ کی معذرت

بھارتی سپریم کورٹ نے جھوٹے حلف نامے داخل کرانے والوں کے خلاف پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حکم دینے سے معذرت کرلی، لیکن ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ یہ عمل کرپشن کے دائرے میں آتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے بینچ نے بی جے پی لیڈر اور ایڈووکیٹ ایشونی کمار کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا کہ انتخابات کے دوران جھوٹا حلف نامہ داخل کروانا ’کرپٹ ایکٹیوٹی‘ ہےاور اس مسئلے کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

بھارتی سپریم کورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو یہ حکم نہیں دے سکتی کہ جھوٹا حلف نامہ داخل کرانے والے شخص کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔

بی جے پی لیڈر نے جھوٹے حلف نامے داخل کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست دی تھی۔

تازہ ترین