• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فیشن کے معاملے بچے بھی کسی سے کم نہیں، جی ہاں ذرا ہانگ کانگ میں ہونیوالے ٹیلنٹ شوکے ان ننھے ماڈلز کو تو دیکھئیے جوکمال اداؤں اور بے مثال اسٹائل سے ریمپ پر واک کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

بچوں کے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن سے سجے اس فیشن شو میں بچوں نے جب ریمپ جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

اس ٹیلنٹ شو میں کیلئے شرکت کرنے کیلئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اُترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کہیں اپنی آواز کا جادو جگا کر بھی حاضرین کو حیران کر دیا۔

رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شرکاء نے تالیاں بجا کرجی بھر کر داد دی اور تصاویربھی بنوائیں۔

تازہ ترین