• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بیحد عام ہیں جس میں اکثر افراد نہ صرف خوفزدہ ہوجاتے ہیں بلکہ قیمتی اشیاء و رقوم سے بھی محروم ہوجاتے ہیں تاہم ویڈیو میں نظر آنے والی یہ خاتون تو بہت بہادر نکلی جس نے پولیس کے آنے تک نہ صرف چور کا بھرپور مقابلہ کیا بلکہ اسکی پستول چھین کر چور کو مشکل میں ڈال دیا ۔

یہ واقعہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں پیش آیا جب ایک چور دکان میں داخل ہو اور رقم چھین کر فرار ہونے لگا جبکہ اس دوران وہاں موجود خاتون ملازمہ نے چور کو روکنے کی کوشش تو اُسے ہی یرغمال بنا کر بھاگنے لگا تاہم خاتون نے ہمت نہ ہاری اور کسی طرح چور کے ہاتھ میں پکڑی پستول دور پھینک دی اور اسی لمحے پولیس نے بروقت پہنچ کر چور پر فائر کی اور اسے پکڑ لیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون ملازمہ اس واقعہ میں بالکل محفوظ رہی جبکہ فائر سے چور بھی زخمی ہوئے جو پولیس کی نگرانی میں زیر علاج ہے۔

تازہ ترین