• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں محکمہ مساجد کے صدر کے مطابق 41 خواتین کو دو بڑی مساجد میں اہم عہدے مل گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ مساجد کے صدرڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 41 خواتین کو سعودی عرب کی دو بڑی مساجد میں اہم قیادتی عہدے دیے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سعودی حکومت کو 2030 تک ایک جدید ریاست بنانے کی اہم کڑی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلمان خواتین معاشرے کا ایک اہم ستون ہیں اور اس مقصد کی تکمیل خواتین کی شمولیت کے بغیرناممکن ہے۔

تازہ ترین