• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر روبوٹس کو غلط طریقے سے کوڈ کیا جائے تو وہ انتہا پسند اور قاتل بھی بن سکتے ہیں۔

اوکلوہاما یونیورسٹی میں الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے پروفیسر Subhash Kak کا کہنا ہے کہ روبوٹس کی غلط کوڈنگ انسانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

سبھاش کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس وقت ایسا کوئی خطرہ نہیں، لیکن مستقبل میں ٹیکنیکل خرابیاں ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

غلط کوڈنگ سے روبوٹ کا دماغ ایسا رویہ پیدا کرتا ہے جیسے کسی بنیاد پرست انسان کا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ایسا ہوگا تو روبوٹ تیار کرنے والی کمپنیاں الزام کسی اور پر لگانا شروع کردیں گی۔

تازہ ترین