آپ آف لائن ہیں
منگل14؍ محرم الحرام 1440 ھ25؍ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا کا اعلان کردیا ۔

عرب امارات میں کھیلی جانے والی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں ٹم پین کینگروز ٹیم کی قیادت کریں گے،آسٹریلین اسکواڈ میں پانچ ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہیںٹیسٹ کیپ نہیں ملی ان کا انتخاب پہلی مرتبہ عمل میں آیا ہے،ان میں مچل نیسر، برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لیبس ہینگ، ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان ٹم پین کے علاوہ ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، پیٹر سیڈل، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھ لیون، مچل اسٹارک، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر اور دوسرا 16 سے 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں