آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ7؍ ربیع الاوّل 1440ھ 16؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہےکہ ڈیم کی تعمیر پر ’بھیک مانگ رہے ہیں‘ کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ ڈيم کی تعمیر سے متعلق جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ بھیک مانگ رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ مخالفین کو کچھ نہیں ملا تو ڈیم کی تعمیر پر مخالفت شروع کر دی، اس طرح کے الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کم ظرف لوگ ہیں جو اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں، ہم نے یہ کام قومی جذبے کے تحت شروع کیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے مزید کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا بھیک مانگنا نہیں ہوتا۔

واضح رہےدیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں چیف جسٹس نے سپریم کورٹ فنڈ قائم کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی قوم سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔

آرمی چیف کی جانب سے بھی فنڈ میں پاک فوج کے افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کے مد میں رقم جمع کرائی گئی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں