آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍ محرم الحرام1440ھ 19؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹاسک فورس کے سربراہ احسان مانی ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران کا اپنی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کہنا ہے کہ اب تک کئی تنظیموں کے سربراہ اور بورڈ ارکان کھیلوں کے فروغ کی بجائے عہدوں کے مزے لیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تنظیمیں اپنے قیام کے مقاصد کے حصول میں ناکام رہیں،ڈھانچے کی اوورہالنگ کا مقصد میرٹ اور ٹرانسپیرنسی کا فروغ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ تنظیموں نے بھاری فنڈز ملنے کے باوجود کھیلوں کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیلوں کے میدان کی سہولتوں کی فراہمی پر فوکس کیا جائے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے، ملک میں نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو فروغ دیا جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں