• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف لندن روانہ ہوں گے

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد لندن کے لئے روانہ ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد اپنے بڑے بھائی نوازشریف سے ملاقات کےلئے اڈیالہ جیل روالپنڈی جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت مل گئی ہے ،اس ملا قات میںکلثوم نوازکی تدفین کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

ن لیگ کے صدر اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگئے ہیں ،نوازشریف سے ملاقات کے بعد وہ کلثوم نواز کی میت وطن لانے کےلئے لندن جائیں گے ۔

تازہ ترین