• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہیکنگ کرنے والا گروہ فعال ہوگیا۔

انعامی اسکیم کا جھانسہ دے کر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیے جانے لگے ہیں۔ نامعلوم گروہ کے لوگ کال کرکے انعامی اسکیم کا جھانسہ دیتے ہیں۔

اپنا ہی بھیجا گیا نمبر واٹس ایپ سے دوسرے نمبر پر بھیجنے کا کہا جاتاہے اور جیسے ہی نمبر بھیجیں واٹس ایپ ہیک ہوجاتا ہے۔

یہ گروہ اکاؤنٹ کی بحالی کیلئے رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے ایف آئی اے متحرک ہوگيا ہے۔

ایک متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ سائبر کرائم سیل کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو حالیہ دنوں میں واٹس ایپ ہیکنگ کی متعدد شکایات ملی ہیں جس کے بعد ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

تازہ ترین