• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا دیامربھاشا ڈیم پر صوبوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر صوبوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دیامربھاشا ڈیم کا منصوبہ پیپلز پارٹی نے دیا تھا اور اس کے تکنیکی معاملات پر اعتراض اٹھے تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کا پیٹ کاٹ کر منصوبہ نہیں بننا چاہیے،وفاق اس معاملے پر صوبوں کو اعتماد میں لے ۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کی طرح اسٹریٹ کرائمز پر بھی قابو پا لیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ چھوٹے ڈیم بننے چاہئیں ،سندھ حکومت سےدرخواست ہےکہ ڈیم فنڈ میں بھرپورسپورٹ کرے۔

تازہ ترین