• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ، موبائل شاپ پر ڈکیتی ، ملزمان 309 فونز، لاکھوں روپے لے اڑے

ملیر سٹی میں 2 موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی واداتوں میں ملزمان 309 موبائل فون اور لاکھوں روپے لے اڑے ۔


وادات نادرا آفس کے قریب واقع رضا موبائل مارکیٹ میںہوئی۔ ملزمان نے دودکانوں سے 309 موبائل فون لوٹ لئے ۔

ملزمان ایک دکان سے پونے 11لاکھ اور دوسری دکان میں موجود 5 ہزار روپے بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

مالک عمر غنی نے کہاکہ دکان معمول کے مطابق بند تھی،آج پہنچے تو تالےٹوٹے اور سامان بکھرا ہوا تھا ،ملزمان دونوں دکانوں سے سوا دولاکھ روپے مالیت کا دیگر سامان بھی لوٹ کرلئے گئے ۔

تازہ ترین