• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور اینکر پرسن عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی مستردکردی اور ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شاہ زیب خانزادہ کی عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔

توہین عدالت کیس میں عامر لیاقت پر فرد جرم 27 ستمبر کو عائد کی جائے گی۔

دوران سماعت عامر لیاقت کے ٹی وی پروگرامز چلائے گئےجس پر پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے غیر مشروط معافی طلب کی ۔

چیف جسٹس نے معافی کی درخواست پر کہا کہ کیا ہم یہاں خود کی تذلیل کروانے کےلئے بیٹھے ہیں ؟

چیف جسٹس نے عامر لیاقت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا فرد جرم ثابت ہونے کے بعد آپ کے موکل رکن قومی اسمبلی رہ سکتے ہیں ؟

عامر لیاقت کے وکیل نے جواب دیا کہ فرد جرم ثابت ہوجائے تو یہ رکن اسمبلی نہیں رہ سکتے ہیں،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین