• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حکومت چاہے تو چندے کے بغیر بھی ڈیم بناسکتی ہے‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈیمز بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،وہ چاہے تو چندے کے بغیر بھی ڈیم بناسکتی ہے۔

ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں اور شہر کی ترقی کےلئے 500 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کریں ۔

انہوں نے پریس کانفرنس کا آغاز محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت اور شریف خاندان سے اظہار ہمدردی سے کیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کی تعمیر وترقی کیلئے کردار ادا کیا ہے ،اور بلدیاتی مسائل کے حل کا وعدہ پورا کریں ۔

پریس کانفرنس میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین بھی موجود تھے ،امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ زندہ جلائے گئے بلدیہ فیکٹری کے 259 بے گناہ ملازمین کے لواحقین 6 سال بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کیلئے مختص 70 کروڑ روپے کی امدادی رقم متاثرین میںیک مشت تقسیم کی جائے ۔

تازہ ترین