• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: مطالبات کے حق میں معذور افراد کا احتجاج جاری

جیکب آباد(نامہ نگار) مطالبات کے حق میں معذوروں کا تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ڈس ایبل فورم کی جانب سے مطالبات کے حق میں تیسرے روزبھی احتجاجی جلوس نکال کرسخت نعریبازی کی۔معذوروں نے شہرکے راستوں پرمارچ کیا اورڈی سی چوک پردھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈبلاک اورٹریفک معطل ہوگئی۔ اس موقع پر شعبان منجھو ،ابراہیم منگی ،مومن مگسی ،وزیر سومرو اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 5فیصد کوٹہ کے تحت معذور وں سے درخواستیں لی گئیں لیکن تاحال نوکر ی نہیں دی گئی ہے۔ غریب ہیں گھروں میں فاقہ کشی کی کیفیت ہے ہمارے حقوق پرڈاکہ نہ ڈالاجائے حقوق دے کر انصاف کیاجائے۔

تازہ ترین