• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوالہ یار: شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے گھر کا سامان خاکستر

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) شاہ لطیف کالونی میں رہائش پذیر ذوالفقار سامٹیو کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھرک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر میں موجود قیمتی سامان کو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث سارا سامان خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع فوری طور پر ضلعی و میونسپل انتظامیہ کو دی گئی مگر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود فائر بریگیڈکا عملہ متاثرہ علاقے میں نہ پہنچ سکا جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیااور علاقہ مکیں اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکیں آگ بجھانے میں ناکام رہے مگر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد علاقہ مکینوں نے آگ پر قابو پایا مگر اس کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا۔ اس موقع پر ذوالفقار سامٹیو نے کہا کہ گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی مگر ضلعی و میونسپل انتظامیہ کی نااہلی اورفائر بریگیڈ نہ پہنچنے کی وجہ سے گھر میں موجود قیمتی ایشیا سامان کپڑے اورالیکٹرک کا سامان خاکستر ہوگیا اوراہل خانہ نے اپنی جان بچاتے ہوئے کھلے آسمان تلے پناہ لی جبکہ اطلاع ملنے کے بعد بھی ضلع حکومت بھی بے خبر رہی۔ کئی گھنٹے مسلسل کوشش کے بعدعلاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا جبکہ آگ کے متاثرہ شخص ذوالفقار سامٹیو نے سندھ حکومت ضلعی و میونسپل انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ آگ کے باعث ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے۔
تازہ ترین