• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کےدوران امن و امان کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد میں محرم الحرام کے دوران یکم تا 10محرم تک نکالے جانے والے 712 جلوسوں اور 783مجالس کی سیکورٹی کیلئےہائی الرٹ رہنے کا حکم،ڈھائی ہزار سے زائد پو لیس اہلکار، ضلعی امن کمیٹی کے ارکان، اوراسکاوٹس سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے،ایس ایس پی حیدرآبا د نے محرم کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ضلع بھر کے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیو ٹی پر طلب کرکے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہو ئے محرم الحرام کے موقع پر فول پروف حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے، پو لیس ترجمان کے مطابق محرم کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے ایس ایس پی آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، جہاں خفیہ کلوزسرکٹ کیمروں کی مدد سے جلوسوں ، مجالس کے مقامات اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ جبکہ ڈی ایس پی سٹی کے آفس میں یوم عاشورہ کےمرکزی پروگرامز کی مانیٹرنگ کیلئے علیحدہ کنٹرول روم بھی قائم کیا جائیگا۔ ترجمان نے کہا کہ منگل کو ایس ایس پی حیدرآبا د عدیل حسین چانڈیو کی زیر صدارت پولیس ہیڈکواٹر حیدرآباد میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حیدرآباد ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم کو حیدرآباد میں محرم سیکورٹی پلان کے تحت پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ پولیس ہیڈ کواٹرسے نکالا جائیگا۔ترجمان نے کہا کہ7محرم الحرام کو ٹنڈو آغا پھلیلی کی حدود سے سندھ کا ایک بڑا روایتی ماتمی جلوس جماعتیوں کا پڑھ، سرے گھاٹ سے روایتی خواتین کی مجلس اور جلوس اور کھاتہ چوک سے نکالی جانے والی سمدھو کی مہندی کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنا نے کے لئے خصوصی جیمرز ڈیوائس لگائی جائیں گی اور اہم جگہوں پر کمانڈوز موونگ جیمرز ڈیوائس کے ساتھ موجود ہو نگے۔ جبکہ قدم گاہ مو لاعلیٰ، کر بلا دادن شاہ، اہم امام بارگاہوں و مجالس اور حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس اور باب وائر (خاردارتار) لگائے جا ئیں گے، بلند عمارات پر اسنائپر کمانڈوز کو تعینات کیا جائیگا۔ جبکہ قدم گاہ مولا علیٰ سمیت 4 حساس مقا مات پر واچ ٹاورز لگائے جائیں گے اور وہاں سے دوربین اور نائٹ ویزول ڈیوائس کے ذریعے پولیس کمانڈوز وسیع علاقے پر نظر رکھیں گے۔محرم الحرام میں حیدرآباد، لطیف آباد، قاسم آباد اور ٹنڈو جام میں تمام ایس ایچ اوز امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کی پروگرام شروع ہو نے سے قبل بم ڈسپوزل اسکوڈ سے سوئپنگ کراکر تحریری سر ٹیفکیٹ لیں گے۔ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن جاری،فورتھ شیڈول میں شامل تمام افراد کی روزانہ کی نقل و حرکت پر ہمہ وقت کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جن جن علاقوں میں مشکو ک افراد کی نقل و حرکت کی اطلاعات ہوں ان علاقوں میں کڑی نظر رکھی جائیگی ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا رینجرز اور حساس اداروں کے ساتھ کو مبنگ آپریشن، حساس علاقوں، ہوٹلز، سرائے، گیسٹ ہاوسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکو مت سندھ اور محکمہ داخلہ کی ہدایت کے مطابق تمام اسٹیٹ ایجنسیوں، پراپر ٹی ڈیلرز اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے مکانات و جگہوں کی خر ید و فروخت / کرایہ پر دینے پر پر دونوں فریقوں کے کمپیو ٹرائز ڈ شناختی کارڈ کی کاپیاں اور دستاویزات لازمی متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں۔
تازہ ترین