آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12 ربیع الاوّل 1440ھ 21؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد آفرین شخصیت، عظیم قانون داں، بااصول سیاستداں اور بلند پایہ مدبر تھے۔ یہ بات سوہنی دھرتی یوتھ کونسل کے چیئرمین مختار احمد خان نے قائد اعظم کے یوم وفات کے موقع پر کونسل کے زیر اہتمام ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم زندگی بھر قوم کو بیدار اور منظم کرنے اور حصول منزل کے لئے اس قدر مصروف رہے کہ انہیں کبھی اپنے باطن اور اندرونی احساسات کو بے نقاب کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ساری تقاریر اپنی نوعیت کے اعتبار سے سیاسی، تاریخی اورر قومی مسائل کے رنگ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے اپنی قوت ارادی اور مسلسل انتھک محنت سے مسلمانان پاک و ہند کے گلے سے صدیوں کی غلامی کا طوق اتارا اور پاکستان جیسی اسلامی مملکت کی بنیاد رکھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں