• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی ریلوے پھاٹک کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50سالہ گل زادہ ولد محب اللہ جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق گولی مقتول کے پیٹ میں لگی، ڈاکس تھانے کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ پر ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 30سالہ محمد عمران ولد ہاشم علی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔

تازہ ترین