• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو 9ارب نہیں 9ہزار ارب کی ضرورت ہے، وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ 12مئی کے واقعہ پر عدالتی کمیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم تو 13مئی سے ہی یہ مطالبہ کررہے تھے کہ عدالتی کمیشن بنایا جائے تاکہ اصل لوگ سامنے آسکیں، کراچی کو 9ارب نہیں 9ہزار ارب کی ضرورت ہے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، 144ترقیاتی اسکیمیں پچھلے سال وزیراعلیٰ سندھ کو دیں ایک بھی منظور نہیں کی گئی، امید ہے کہ اس بار سندھ حکومت ہماری دی گئی ترقیاتی اسکیموں کو نظر انداز نہیں کرے گی، چھوٹے اور بڑے ڈیم بننے چاہئیں، ہمیں پانی کی شدید ضرورت ہے، امید ہے وزیر اعظم پروگرام کے مطابق مقررہ تاریخ کو کراچی کا دورہ کریں گے ، مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قائد اعظم کے وژن اور عظیم جدوجہد کو بھلا نہیں سکتے، یہ بات انہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 70ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دینے فاتحہ خوانی اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے مزار پر پھول چڑھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، بلدیہ غربی کے چیئرمین اظہار احمد حان، بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، اراضیات کمیٹی کے چیئرمین ارشد حسن، مالیات کمیٹی کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی، چارجڈ پارکنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد مرسلین، سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین