• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام میں امن و امان کیلئے خصوصی سیکورٹی اقدامات کئے جائیں،بشارت مرزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے کہاہے کہ محرم الحرام میں حکومتی ادارے شہر میں امن وامان کی فضاء بحال رکھنے کے فوری خصوصی سیکورٹی  اقدامات کریں، مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے حکومتی اداروں اور علمائے کرام کے درمیان باہمی ربط پیداکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام ہمیں آپس میں بھائی چارے، اتحاد ویگانگت اور ایثاروقربانی کادرس دیتاہے۔
تازہ ترین