• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیری عوام کو بھی دیگر انسانوں کی طرح برابر کے حقوق دے، اقوام متحدہ

جینوا (خبریجنسیاں ) اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے کشمیر سے متعلق یو این رپورٹ پر کارروائی نہ کرنے پر بھارت کی سر زنش کرتے ہو ئے کہا کہ کشمیری عوام کو بھی دیگر انسانوں کی طرح برابر کے حقوق فراہم کئے جائیں،یواین ہیومن رائٹس کمیشن کو وادی تک رسائی دی جائے،نو منتخب انسانی حقوق سر براہ برائے حقوق انسانی مائیکل بیچ لیٹ نے کشمیر سے متعلق اجاگر کی گئیں انسانی حقوق پامالیوں کے معاملات کے بارے میں شائع شدہ رپورٹ پر نتیجہ خیز پیش رفت نہ کر نے پربھارت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے منتخب ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں اپنے پہلے خطاب میں کہاکہ کشمیری عوام انصاف اور عزت کے حصول کے لئے انہی حقوق کے مستحق ہیں جو ساری دنیا کے لوگوں کو حاصل ہیں۔ان کا کہنا تھا کشمیری عوام کو اسی طرح کے انصاف اور عزت کے حقوق حاصل ہیں جو پوری دنیا کے لوگوں کے ہیں اور ہم بھارتی حکام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اسے تسلیم کریں۔ کمیشن برائے انسانی حقوق کے 39ویں اجلاس کے دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر لو گوں کو عزت اور وقار سے حقوق فراہم کئے جاتے ہیں اسی طرح کشمیری عوام کو بھی حقوق فراہم کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ریاست جموں کشمیر میں رہائش پذیر لو گوں کو برابر حقوق فراہم کرتے ہو ئے کسی بھی پا مالی کا بر وقت اور سنجیدہ نو ٹس لیکر اپنی منصبی ذمہ داری کو پورا کرے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی طرف سے سر حد کے دونوں اطراف رسائی کی اپیل دہراتے ہو ئے دو نوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق شکایا ت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مو قع فراہم کریں۔ان کا کہنا تھا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا آفس اس بات کی لگاتار اپیلیں کرتا رہے گا کہ انہیں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے اور ساتھ ہی لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر نظر رکھی جائے گی اور اسے رپورٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین