• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بریگزٹ کے بعد برطانوی پورٹس پر یورپی عملہ رکھنے پر غور سے انکار

لندن (نیوز ڈیسک) ڈائوننگ سٹریٹ نے بریگزٹ کے بعد برطانوی پورٹس پر آئر لینڈ میں خدمات انجام دینے والا یورپی عملہ رکھنے پر غورسے انکار کر دیا ہے، یہ تجویز بریگزٹ کے بعد آئرش سرحد کے مسئلے کے حل کیلئے مصالحتی فا رمولے کے طور پر پیش کی گئی تھی۔ گارجین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ آئرلینڈ اور برسلز کے درمیان زیر غور مصالحتی منصوبے کا مقصد آئرش سرحد کے مسئلے کی ڈرامائی صورت حال کو ختم کرنا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سی اشیا بیلفاسٹ یا علاقے کی دیگر دو بڑی بندرگاہوں کے بجائے ڈبلن کے ذریعے آئرلینڈ میں داخل ہوتی ہیں، ڈائوننگ سٹریٹ اس بات پر مصر ہے کہ چیکرز پلان میں اشیا اور زرعی خوراک کے حوالے سے جو مشترکہ رول بک اور کسٹمز کے انتظامات کے حوالے سے جو تجاویز رکھی گئی ہیں جس کے تحت برطانیہ پر یورپی یونین کے ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد سرحدوں پر مزید چیکنگ کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔ ڈائوننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حل وہی ہے جو ہم نے وہائٹ پیپر میں پیش کیا ہے اور جو ہم نے شمالی آئرلینڈ کے حوالے سے چیکرز پلان میں دیا ہے، وزیر اعظم بار بار کہہ چکی ہیں کہ وہ یونینسٹ ہیں اور یہی وہ کلیدی حقیقت ہے جہاں ہم کھڑے ہیں۔ بندرگاہوں پر چیکنگ حکومت کے کسٹمز بل کی خلاف ورزی ہوگی جو اب لارڈز کے ذریعے منظوری کے مراحل طے کر رہا ہے اور آئرش سمندر پر جس کا اطلاق ہوگا۔

تازہ ترین