• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم:شریعت کے نفاذ کی حامی ’’اسلام پارٹی‘‘ پر پابندی کیلئے سیاسی جماعتیں کوشاں

برسلز (این این آئی) یورپی ملک بلجیم کی چار بڑی جمہوری سیاسی جماعتوں نے ملک میں اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے کوشاں اسلام پارٹی پر پابندی لگانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بلجیم کی دائیں بازو، اعتدال پسند اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی چار سیاسی جماعتوں سوشلسٹ پارٹی، ہیومن ڈیمو کریٹک پارٹی، ریفارمر موومنٹ اور چیلنج پارٹی نے دستور میں ایک ترمیمی بل پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں مذہبی بنیادوں پر سیاست میں سرگرم ہونے اور اسلامی شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کرنے سے روکنے کی سفارش کی جائے گی۔ بیلجین رُکن پارلیمنٹ رچرڈ میللر کا کہنا تھا کہ اسلام پارٹی کے نمائندوں نے ملک کا عدالتی نظام تبدیل کرکے اسلامی شرعی عدالتی نظام نافذ کرنے کی خواہش اظہار کیا ہے۔ اسلام پارٹی کے سربراہ نے اپنے حامیوں کی بیلجیم کے معاشرے میں اسلامی شرعی قوانین کے نفاذ کوششوں کا برملا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین