• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کی بحالی کیلئے انتھک جدوجہد کی، کمیونٹی رہنما، انتقال پر اظہار غم

برمنگھم / بری / کوونٹری / بریڈ فورڈ / ہیلی فیکس / لوٹن (نمائندگان جنگ) سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر پاکستان اوورسیز کمیونٹی نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ برمنگھم سے نمائندہ جنگ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانیوں، کشمیریوں نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے انتہائی دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہادر اور جرأت مند خاتون تھیں، ان کی بحالی جمہوریت اور مشرف مارشل لاء کے خلاف جدوجہد تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں، ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری انفارمیشن و سابق مشیر حکومت زاہد مغل کے مطابق پی پی برطانیہ صدر محسن باری، جنرل سیکرٹری اظہر اقبال بڑالوی، آفتاب باغی، چوہدری شاہ نواز، مرزا اختر، گلزار خان، محترمہ انجم جرال، ہما منیر، امبر اعجاز، رضیہ شیخ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قومی و ملی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسلم لیگ ن مڈلینڈز کے صدر ملک فتح خان، چوہدری عارف، راجہ امجد خان، محفوظ مغل، راجہ تجمل نوابی، چوہدری اسلم آزاد، صاحبزادہ فاروق القادری، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، علامہ ظفر اللہ شاہ، راجہ جاوید اقبال، حاجی محمد خالد، خلیفہ صوفی صفدر حسین نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ ملک فتح خان نے کہا کہ کیا ہوتا کہ اگر نیب عدالت اور سپریم کورٹ انہیں ضمانت پر رہا کر دیتے تاکہ وہ اپنی بیگم کو دیکھنے آ جاتے اور مریم نواز اپنی والدہ کے پاس چند دن گزار لیتیں۔ راجہ امجد خان نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز نے جرأتمندی سے کینسر جیسی خطرناک بیماری کا مقابلہ کیا۔ محفوظ مغل، تجمل نوابی صدر مسلم لیگ ن برمنگھم نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز گھریلو خاتون تھیں۔ جب پارٹی پر شریف خاندان اور جمہوریت پر مشکل وقت آن پڑا تو بیگم کلثوم نواز تن تنہا سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح تمام خطرات کو مول لیتے ہوئے جدوجہد کے لئے نکل پڑیں۔ تصور حسین نقوی، زائد چوہدری، شاہد احمد مغل، عرفان بٹ، عثمان افضل، محمد عمران نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو راستے سے ہٹانے کے لئے انہیں گاڑی سمیت اٹھا لیا مگر ان کے پایہ استقلال میں لرزش نہ آئی۔ پاکستان میں قانون کی حکمرانی بحالی جمہوریت کا سہرا تمام کریڈٹ محترمہ کلثوم نواز کو جاتا ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ برمنگھم کی مختلف اہم شخصیات و سیاسی حلقوں نے بیگم کلثوم نواز کی سیاسی میدان میں کردار اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی جوائنٹ سییکرٹری صاحبزادہ محمد فاروق القادری، تحریک کشمیر یورپ کے مرکزی صدر محمد غالب تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، سابق صدر یوتھ ونگ راجہ حق نواز جانباز، سابق کونسلر راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ، قائداعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ اشتیاق خان، مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ برطانیہ / یورپ کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر سید دلیر بادشاہ بخاری، پی پی پی برطانیہ کے بزرگ رہنما الحاج محمد شریف مغل، پی پی برطانیہ کے مرکزی رہنما واجد علی برکی، مسلم لیگ (ن) برمنگھم کے رہنما نعمان سعید مغل، پی ایس پی برطانیہ کے ترجمان مرزا فیصل محمود اور دیگر نے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور جمہوریت کی بحالی کے لئے لازوال جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بری سے نمائندہ جنگ کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رحلت کی خبر پر بری کی پاکستانی اور کشمیری بھی انتہائی رنجیدہ ہیں کمیونٹی رہنمائوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کی رحلت پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسیری کے دوران پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور جمہوری سفر کے تسلسل کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستانی نژاد کونسلر شاہینہ ہارون، کونسلر تیمور طارق، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنمائوں راجہ ارشد محمود غازی، راجہ حق نواز خان، راجہ نواز خان، راجہ فیاض خان، راجہ ارشاد خان، تحریک انصاف کے حفیظ انجم، سید نوید شاہ، ارشد خان، کمیونٹی رہنما راجہ ضیاء الحق، چوہدری نوید، چوہدری آصف الطاف، فاروق خالد اور حاجی محمد یونس سمیت بڑی تعداد نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ کوونٹری سے نمائندہ جنگ کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شریف کی وفات پر کوونٹری میں مقیم پاکستانیوں و کشمیریوں نے گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کو فی الفور رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنی ماں اور اہلیہ کی وفات کی تمام تر رسومات ادا کرسکیں، کمیونٹی کے ممتاز رہنما حاجی مبارک کیانی نے کہا کہ اسلام اور انسانیت کا تقاضا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو جلد رہا کیا جائے، چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں اور انہیں جلد سے جلد رہا کریں تاکہ وہ رسومات ادا کرسکیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اللہ دتہ، چوہدری مظہر، راجہ شیراز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز شریف کی وفات پر صدمہ پہنچا ہے، اب انتقام کی سیاست کو ختم ہونا چاہئے، میاں محمد نواز شریف کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔ محمد عامر چوہدری، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کوونٹری کے صدر راجہ اشفاق نے کہا کہ انتقام سیاست کے ذریعے لیا جانا چاہئے، جیلوں میں بلاوجہ بند کرکے انتقام لینا ناانصافی ہے، کلثوم نواز شریف کی وفات کسی صدمے سے کم نہیں، آپ کی وفات سے ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے آپ خواتین میں ایک بہادر لیڈر تھیں جو ڈرتی نہیں تھیں بلکہ ہر مشکل سے ٹکرا جاتی تھیں ان کی بیٹی اور خاوند میاں محمد نواز شریف کو پابند سلاسل رکھنا ایک زیادتی اور ناانصافی ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ تدفین میں شرکت کرسکیں۔ بیٹی جیل میں بند ہے ذرا سوچئے اس کا کیا حال ہوگا۔ آرمی چیف اور چیف جسٹس انصاف کریں۔ بریڈ فورڈ سے نمائندہ جنگ کے مطابق لیڈز سے طارق بٹ کا کہنا ہے بیگم کلثوم نواز قوم کا اثاثہ تھیں جمہوریت کی بحالی کے لیے انہوں نے ہمیشہ عظیم کردار ادا کیا۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ کے سینئر رہنما جاوید قادر نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پر جب بھی مشکل وقت آیا وہ ایک آئرن لیڈی کے طور پر سامنے آکر اپنا کردار ادا کیا اور اپنے آخری دم تک نواز شریف کے ساتھ چٹان کی کھڑی رہی خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر مسلم لیگ شریف خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل نے بھی بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے درجات بلندی کی دعا کی۔ چوہدری عمر نے کہا بیگم کلثوم نواز انتہائی شریف النفس انسان تھیں پارٹی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بریڈ فورڈ پیپلز پارٹی پارٹی کے چیئرمین ممریز لودھی نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ڈکٹیٹر سے ٹکر لی وہ انتہائی محب وطن خاتون تھیں قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہیلی فیکس سے نمائندہ جنگ کے مطابق ہیلی فیکس ہڈرز فیلڈ اور گردو نواح سے پاکستانی کمیونٹی نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مرحومہ انتہائی بہادر عورت تھی جنہوں نے مارشل لا دور میں جمہوریت کیلئے بے شمار قربانیاں دیں پاکستان مسلم لیگ ن برطاینہ کے رہنماوں صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطاینہ انجم چوہدری۔ حاجی سیف احمد جنرل سکرٹری یوتھ ونگ برطانیہ۔ اسد سجاد بٹ صدر یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ برطاینہ اور دیگر نے محترمہ کلثوم نواز کو پُرزور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ جمہوریت کی علمبردار تھیں، انہوں آخری دم تک ملک و قوم کی خدمت کی ان رہنماوں نے مرحومہ کلثوم نواز شریف کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے بانی و مہتمم خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت بحالی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں وہ ایک نیک اور مشفق خاتون تھیں اللہ کریم ان کے درجات میں بلندی عطا فرمائیں اور پورے خاندان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ علاوہ ازیں پی پی پی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد باغی، چیف آرگنائزر خادم ناصر، چوہدری نثار، نائب صدر اسد نواز، راجہ افتخار، رانا خلیل، رفاقت حسین، انفارمیشن سیکرٹری فخر عمران کاظمی، یونس آفریدی، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری یو کے آغا تنویر اقبال، ریاض خان، ڈاکٹر غفور عزیز، اشرف چغتائی، چوہدری تاج رچیال، ملک محمد منظور، وقار عباسی، سلطان حیات، میاں محمد نعیم اور چوہدری محمد سفیر، چوہدری رفاقت حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا- بیگم کلثوم نواز ایک باہمّت خاتون تھیں اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے ان کی خدمات ہمشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مزید براں سب نے مرحومہ کے لئے دعا کی کے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں بلند مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انٹرنیشنل پولیٹیکل فورم کے چیئرمین خالد بلوچ نے کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی المیہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کلثوم نواز کا کردار ہمیشہ سنہرے حُروف میں لکھا جائے گا۔ کلثوم نواز کی وفات سے سیاست میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو کہ مدتوں پُر نہیں ہوسکے گا۔ جمعیت علمائے برطانیہ کے مرکزی رہنمائوں مولانا قاری تصور الحق مدنی، ڈاکٹر اختر الزمان غوری، مولانا ارشد محمود، مولانا ضیاء المحسن طیب، مولانا عمران الحق، مولوی لیاقت علی گوری، حکیم محفوظ الرحمٰن، حاجی محمد مسکین، جاوید حامی، مفتی شبیر، حافظ سید، عزیز الرحمٰن شاہ، راجہ ذوالقرنین اور حافظ عطیل تصور ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ اور محترمہ مریم نواز کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی جمہوری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان رہنمائوں نے مرحومہ کی مغفرت کی خصوصی دعا کی اور کہا کہ حکومت کو ازخود میاں نواز شریف اور مریم نواز کی فی الفور رہائی دینی چاہئے تاکہ وہ جنازے میں شریک ہو جائیں۔ پیٹر برا سے نمائندہ جنگ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما راجہ طارق جمیل، ڈاکٹر محمد اکرام، پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری مقبول حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری ارشد محمود، تحریک انصاف کی مقامی برانچ کے صدر ملک محمد یونس، چوہدری ظفر اقبال، خالد پرویز، کونسلر امجد اقبال، کونسلر اظہر بڑالوی، کونسلر گل نواز، کونسلر ندیم حسین متعدد دوسرے کمیونٹی اور سماجی رہنمائوں نے محترمہ کلثوم نواز کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمہوریت کی آبیاری، مارشل لاء کی سختیوں کا بڑی بہادری سے مقابل کیا اور اپنی بیماری کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی، ان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمٰن دیگر رہنمائوں خورشید بخاری، ریاض کوہمروی، سرور رانجھا، خواجہ معین الدین، سید انجم جرال، سمعیہ علی، رانا اختر، طاہر بیگ اور دیگر نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحومہ ایک بہادر خاتون تھیں اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی، سابق جنرل سیکرٹری کونسلر ریاض بٹ، سابق جنرل سیکرٹری بشیر ملک، سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل ممتاز بٹ، سابق نائب صدر محمد فاضل ضیاء، سابق صدر لوٹن پروفیسر امتیاز چوہدری، تاج غوث، وقار نواز،، اکمل نوابی، راجہ ضرار محمود، مسعود شریف، راجہ کبیر خان، چوہدری نسیم، ملک سرور، نبیل شبیر جنجوعہ، ماجد محمود، طارق شریف، ریاض اعوان، زاہد اعوان اور دیگر مسلم کانفرنسی کارکنوں نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی زندگی جبر کے خلاف بغاوت کی علامت تھی، انہوں نے اس دور میں جب ان کا سارا خاندان زیر عتاب تھا، تن تنہا جدوجہد کا آغاز کیا اور آمریت کے خلاف آواز بلند کی۔

تازہ ترین