• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم آئی ٹی یونیورسٹی برطانیہ کی 50 اولین یونیورسٹیوں میں 5 ویں نمبر پر آ گئی

لندن( نیوز ڈیسک) میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے برطانیہ کی 50اولین یونیورسٹیوں کی دوڑ میں پہلی مرتبہ سٹین فورڈ یونیورسٹی کو شکست دیدی۔ نئی رینکنگ کے تحت اب برطانیہ کی 50بہترین یونیورسٹیوں میں اولین یونیورسٹیوں کی تعداد گزشتہ سال کی 6سے بڑھاکر 7ہوگئی ہے، یونیورسٹیوں کی صف بندی میں کیمبرج یونیورسٹی ایک درجہ کم ہوکر ساتویں نمبر پر آگئی ہے، جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی دنیا میں اہم ترین ملازمت کرنے والے سب سے زیادہ گریجویٹ فارغ التحصیل کرنے کے باوجود 2 درجہ کم ہوکر 10ویں نمبر پر آگئی ہے برطانیہ کی دیگر یونیورسٹیوں میں یو سی ایل 18 ویں نمبر پر، امپیریل کالج لندن 33ویں نمبر پر،مانچسٹر یونیورسٹی 35ویں نمبر پر،برسٹل یونیورسٹی37ویں نمبر پر اور لندن سکول آف اکنامکس اورپولٹیکل سائنس 49ویں نمبر پر شمار کی گئی ہیں۔ اگرچہ سرے یونیورسٹی 50اولین یونیورسٹیوں کی دوڑ میں اپنی جگہ نہیں بناسکی لیکن برطانیہ میں ملازمت کے حصول اور آجرین کے ساتھ ریسرچ میں شراکت کے اعتبار سے اس نے مجموعی طورپر سب سے زیادہ سکور کیاہے۔ جبکہ لف برو یونیورسٹی نے کیمپس میں آجرین اورطلبہ میں رابطہ کرانے والی بہترین یونیورسٹی ثابت ہوئی،اس سال کیلی فورنیا،ایشیا اورآسٹریلیا کی یونیورسٹیوں نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، اور کیلیفورنیا اورآسٹریلیا کے اداروں نے 10میں سے5بہترین یونیورسٹی کی حیثیت حاصل کی ہے۔یہ رینکنگ آجرین کی ساکھ، فارغ التحصیل طلبہ کی کارکردگی، عملے کے ارکان اور آجروں کی شراکت داری آجرین اورطلبہ کے رابطوں اور فارغ التحصیل طلبہ کی ملازمت کے حصول میں کامیابی کی شرح کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
تازہ ترین