• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ کے گھر جانے سے ظاہروباطن صاف ہوجاتا ہے، حاجی احسان احمد

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) ممتاز بزنس مین حاجی احسان احمد نے کہا ہے کہ حج بیت اللہ کی سعادت اللہ کے کرم و فضل سے نصیب ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت منزل میں سید مزمل حسین جماعتی ، چوہدری محمد نواز دلو،ریاض احمد، الحاج محمود خان ،قاری جاوید اِختر چشتی ،صوفی طارق جہلمی، جاوید شاہ و دیگر حج کی مبارک باد دینے والوں سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے بلاوے پر ہی اللہ کے گھر کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔ اللہ کے گھر جانے سے انسان کا ظاہر و باطن صاف ہو جاتا ہے اور وہاں انسان دنیا کی رغبت سے لاتعلق ہو کر اس کی زیادہ تر کوشش یہی ہو تی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے رب کی عبادت میں مشغول رہے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتا رہے۔ میں آپ تمام دوستوں کا مشکور ہوں کہ آپ مبارک باد دینے کیلئے تشریف لائے اللہ آپ پر بھی کرم فرمائے میں تمام دوست احباب کے لئے اللہ کے گھر اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کے دوران دعا کرتا رہا۔ حاجی طلحہ دین مشتاق نے کہا کہ اللہ کے گھر حاضر ہونے سے اس کا قُرب رحمت اور کرم حاصل ہوتا ہے میرا نوجوانوں کو یہی پیغام ہے کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور صاحب استطاعت کو حج بیت اللہ کی سعادت سے سرفرازہوتا ہے۔
تازہ ترین