• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں گھر سے خاتون بچوں سمیت 5افراد کی لاشیں بر آمد

پرتھ(آئی این پی)آسٹریلوی شہر پرتھ میں ایک گھر سے 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کر حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے نواحی علاقے میں ایک گھر سے خاتون اور بچوں سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق۔ویسٹرن آسٹریلیا پولیس اسسٹنٹ کمشنر پال اسٹیل نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ متاثرہ لوگ آپس میں رشتے دار تھے یا نہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے جبکہ فرانزک ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔آسٹریلوی پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی عمریں اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ گرفتار مشتبہ شخص کی عمر 20سال بتائی گئی ہے۔یاد رہے کہ رواں برس مئی میں آسٹریلیا کے سیاحتی مقام سے 7افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، واقعہ مغربی آسٹریلیا کے علاقے اوسنگمنٹن میں ساحل پر پیش آیا تھا۔فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت کترینا مائلس کے نام سے ہوئی تھی جبکہ ان کے چار بچوں کی عمریں 8سے 13برس بتائی گئی تھی۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کی تاریخ میں بائیس سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایک واقعے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
تازہ ترین