• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید کاکرو کے بڑے بھائی عبدالحمید ایڈووکیٹ انتقال کرگئے

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) کشمیر وائس انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری جاوید کاکرو کے بڑے بھائی اور کشمیر کے سرکردہ ماہر قانون اور ڈاکٹر مولوی محمد فاروق کے قریبی ساتھی و رشتہ دار عبدالحمید ایڈووکیٹ رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔ ادھر کل جماعتی فرنٹ کانفرنس کے چیئرمین اور جموں کشمیر عوامی مجلس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے ایڈووکیٹ عبدالحمید کاککرو کی خدمات بالخصوص تنظیم اور تحریک کشمیر کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔ کشمیری قوم ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے، ادھر برطانیہ میں ان کے بھائی جاوید کاککرو جنرل سیکرٹری کشمیر وائس انٹرنیشنل سے پروفیسر رانا عبداللہ، کشمیر نیشنل پارٹی کے سربراہ عباس احمد بٹ، جموں کشمیر لبریشن فرنت کے صدر صابر گل، سید تحسین گیلانی، پروفیسر راجہ ظفر خان، جبار بٹ، لائق علی خان، سید جاوید احمد شاہ ، چوہدری لیاقت علی، شفقت اقبال تبسم، بوستان طاہر قادری ایڈووکیٹ، وٹفورڈ کمیونٹی رہنمائوں امجد این یو بی، چوہدری افسر، چوہدری شاہپالی نے مرحوم ایڈووکیٹ عبدالحمید کاککرو کی وفات پر انتہائی دکھ وصدمے کااظہار کیا۔ کشمیری عوام ایک محب وطن کشمیری رہنما سے محروم ہوگئی، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
تازہ ترین