• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متوسط عمر کے افراد ’’ڈرنک فری‘‘ دن گزاریں، کمپینرز

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک نئی کمپین میں 45سے 65 سال عمر کے افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے روز وشب مستقل طور پر ’’ ڈرنک فری ‘‘ گزاریں۔ متوسط عمر کے لوگ ممکنہ طور پر کسی بھی دوسرے ایج گروپ کی بہ نسبت مقررہ 14 یونٹس فی ہفتہ سے زیادہ مے نوشی کرجاتے ہیں۔ایک یو گوو پول سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ درمیانہ عمر کے لوگوں کو صحت مند خوراک کھانے اور جسمانی ورزش کے مقابلے میں شراب نوشی میں کمی مشکل محسوس ہوتی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ الکوحل سے پرہیز کے نتیجے میں ان کی نیند بہتر ، وزن میں کمی اور ہائی بلڈ پریشر و کینسر کے خدشات کم ہو جائیں گے۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کیلئے جگر کی بیماری پر ترجمان خاتون جولیا ورنا نے کہا کہ کسی ڈرنک کے بغیر دن گزارنے سے آپ کے سسٹم کو صفائی کا ایک موقع اور جگر کو بھی آرام کا وقفہ مل سکے گا۔اس کے آپ کی نیند اور کیلوریز ہضم کرنے پر بھی فوری اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ہمیں بتایا کہ الکوحل کی مقدار کو ایک بڑے گلاس سے کم کر کے چھوٹے گلاس تک محدود کرنے کے مقابلے میں الکوحل کا استعمال ہی نہ کرنا زیادہ آسان ہے ’’ڈرنک فری ڈیز‘‘ کمپین پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور الکوحل پر آگاہی کو فروغ دینے والی ایک چیریٹی ’’ڈرنگ ایوایئر‘‘ کے درمیان شراکت کا نتیجہ ہے جس کے قابل ذکر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین