• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یادگاری فیسٹیول :نشہ آور ایم ڈی ایم اے کی زائد مقدار پر انتباہ

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک میوزک فیسٹیول میں مشتبہ ایم ڈی ایم اے کی زائد مقدار استعمال کرنے کے بعد دو افراد تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ایک 19 سالہ خاتون اور 22لہ مرد نے سینٹ ہیلنز، مرسی سائیڈ پر یادگاری فیسٹیول میں ممکنہ طور پر یہ نشہ آور شے استعمال کی تھی جو ’’ سرمستی‘‘ ( ایکس ٹاسی) کے نام سے مشہور ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک روزہ فیسٹیول پر متعدد دوسرے افراد کو بھی ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ قبل ازیں ایونٹ کے منتظمین نے فیسٹیول میں جانے والے افراد کو بعض خراب نیلے ہیرے کے رنگ والے پلز کے بارے میں ٹیوٹر پر وارننگ جاری کی تھی۔ مرسی سائیڈ پولیس کے سراغ رساں انسپکٹر پال گرائونڈز نے ہیلتھ سروس کے ہمراہ کام کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام متاثرہ افراد کو یہ یقین دہانی کرا دی جائے کہ ہم اس نشہ آور شے میں موجود عناصر کی شناخت کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلہ میں ہمیں یقین ہے کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد نے نشہ آور کیپسول زائد مقدار میں استعمال کرلئے ہیں، تاہم اس کے بارے میں حتمی نتائج مزید انکوئری پر ہی اخذ کئے جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین