آپ آف لائن ہیں
جمعہ 10؍محرم الحرام 1440ھ 21؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی انٹر ریجن انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین روزہ میچ میں پشاور نے حیدرآباد ریجن کے خلاف اننگز اور124رنز سے کامیابی حاصل کی۔صوابی میں ہونے والے میچ میں حیدرآباد کی ٹیم دوسری اننگز میں92رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں ڈیرہ مراد جمالی نے کراچی بلیوز کے خلاف اننگز اور25رنز سے کامیابی حاصل کی۔ٹی ایم سی گراونڈ کراچی میں فاٹا نے ایبٹ آباد کو 41رنز سے ہرادیا۔نیشنل گراونڈ اسلام آباد میں لاہور بلیوز نےاسلام آباد ریجن کو137رنز سے شکست دے دی۔دوسری اننگز میں اسلام آباد کی ٹیم 98رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں