• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

راہول اور پینٹ کی سنچری ،بھارت کوشکست ،انگلینڈ نےسیریز جیت لی

لوکیش راہول اور رشاب پینٹ کی دلکش سنچریوں کے باوجود بھارت سیریز کا آخری ٹیسٹ بچانے میں ناکام رہا۔


انگلینڈ نے سخت محنت اور کڑی مشقت کے بعد اوول ٹیسٹ 118 رنز سے جیت کر بھارت کے خلاف 5 میچوں کی سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی ،کھیل کا آخری روز اپنا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے والے وکٹ کیپر رشاب پینٹ اور 29 واں میچ کھیلنے والے لوکیش راہول کے نام رہا ،دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 204 رنز جوڑ کر انگلش کیمپ میں ہلچل مچادی، پینٹ نے کیر یئر کی پہلی اور راہول نے 5 ویں سنچری مکمل کی،کھیل کے آخری سیشن میں 3 رنز کے اندر ان دونوں کھلاڑیوں کے آئوٹ ہوتے ہی بھارتی امیدیں دم توڑ گئیں،58 رنز 3 وکٹ کے ساتھ کھیل کے 5 ویں دن کا آغاز بھارتی کھلاڑیوں نے قدرے اعتماد سے کیا 120 کے مجموعی ا سکور پر رہانے 37 رنز کے ساتھ آئوٹ ہوئے تو ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے وہاری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر پینٹ اور راہول نے کمان سنبھال لی اور دوسرا سیشن بھی بغیرکسی نقصان کے گذار دیا ،انگلش کپتان تمام بولرز کو آزماکر مایوس ہوگئے تھے ،ایسے میں جب کھیل ختم ہونے میں 22 اوورز باقی تھے کہ اسپنر عادل رشید نے 325 کے مجموعی اسکور پر پہلے راہول اور پھر328 پر پینٹ کو آئوٹ کرکے اپنی ٹیم کی امیدیں روشن کردیں۔

تازہ ترین