• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کی کم زور ٹیم کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلوی سلیکٹرز نےگلین میکس ویل اور پیٹر ہینڈز کومب کو ڈراپ کردیا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف نیو لینڈز میں مشہور زمانہ بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد دونوں پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔جبکہ تجر بہ کار ایرون فنچ اور پیٹر سڈل کو ٹیم میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔سیریز کے لئے آسٹریلیا کی جس ٹیم کا اعلان ہوا ہے اسے ماضی کی ٹیموں کے مقابلے میں نسبتا کمزور ٹیم قرار دیا جارہا ہے،پہلا ٹیسٹ میچ 7اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں 16اکتوبر سے ابوظہبی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹم پین آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، پیٹر سیڈل، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھن لیون، مچل اسٹارک، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔
تازہ ترین