• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امریکا کی قونصل جنرل جو آین ویگنر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک امریکہ باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک امریکا اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، دوطرفہ تعلقات سے خطہ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ یقینی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے،سی پیک کے منصوبوں سے امریکی کمپنیاں بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
تازہ ترین