• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنس آئل کے مقابلے میں ایل این جی سے سستی بجلی پیدا ہوئی

اسلام آباد (اے پی پی) فرنس آئل کی بجائے مائع قدرتی گیس سے بجلی کی پیداوار سے قومی خزانے کو 2.6 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔ جولائی 2018 کے دوران مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی مدد سے پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 9.72 روپے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 13.55 روپے فی یونٹ رہی ہے۔مائع قدرتی گیس سے بجلی پیدا کرنے والے شعبہ کے حکام کے مطابق فرنس آئل کے مقابلہ میں گیس سے سستی بجلی پیدا ہوئی ہے جس سے صارفین کے اخراجات میں کمی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2017 کے دوران مائع قدرتی گیس سے بجلی کی پیداوار 7.52 روپے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری قیمت 9.306 روپے فی یونٹ رہی تھی۔ اس طرح جولائی 2017 کے مقابلہ میں جولائی 2018 کے دوران فرنس آئل سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 45 فیصد جبکہ مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنس آئل کی بجائے گیس سے بجلی کی پیداوار کی مد میں ملک کو 2.6 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔
تازہ ترین