آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر10؍ربیع الاوّل 1440ھ 19؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈکی 39 ویں بورڈ میٹنگ کا انعقاد جسٹس ریٹارئرڈ تقی عثمانی کے سربراہی میں دارالعلوم کورنگی میں ہوا۔ بینک اعلامیہ کے مطابق میٹنگ میںر شریعہ بورڈ کے ممبر شیخ عصام ایم اسحاق ،ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی، میزان بینک صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اورڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے بھی شرکت کی۔ شریعہ بورڈ نے صارفین کیلئے فن ٹیک پر مبنی حل کے استعمال کیلئے میزان بینک کی تجاویز کا جائزہ لیا اور اسلامک فن ٹیک کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنے کیلئے ہدایات فراہم کیں۔شریعہ بور ڈ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت ہونے والے سامان کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایات فراہم کیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں