• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل کی چارجی فورجی ایل ٹی ای نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) )صارفین کوتیز رفتار اور مسلسل انٹرنیٹ کی فراہمی کے سلسلے میں پی ٹی سی ایل نے کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی ، اور پشاور میں اپنے چارجی فور جی ایل ٹی ای نیٹ ورک میں اہم اپ گریڈیشن کی ہے۔ تھری جی سے فور جی پر منتقلی کے بعد 17ستمبر 2018 سے ایوو تھری جی سروسز ان شہروں میں کارآمد نہیں ہوں گی۔ پی ٹی سی ایل ایوو تھری جی کے صارفین کسی بھی پی ٹی سی ایل شاپ، ریٹیل آئوٹ لٹ یا ڈسٹری بیوٹر سے 2500 کے عوض ایووتھری جی ڈیوائس کے بدلے نئی چارجی فور جی ایل ٹی ای ڈیوائس حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ماہ کے لیے لامحدود انٹرنیٹ بھی حاصل کر سکیں گے۔ صارفین مزید معلومات کے لیے 1218 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔پی ٹی سی ایل نے صارفین کی تیز رفتار انٹر نیٹ کی بڑھتی ہوئی ضرور یات کو مدنظر رکھتے ہوئے چارجی فور جی ایل ٹی ای متعارف کر وائی ہے۔ یہ نئی چارجی فور جی ایل ٹی ای ڈ یوائس بیک وقت 10 وائی فائی ڈیوائسز کو انٹر نیٹ فراہم کرتی ہے۔ اس آفرمیں موجود لامحدود انٹرنیٹ سے صارفین ایک ماہ کیلئے اپنے پسندیدہ ویب سائٹ ، سوشل میڈیا کو برائوز اور ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں۔ دوسرے ماہ سے صارفین اپنی ضرورت اور لائف اسٹائل کے مطابق تیار کئے گئے متعدد سستے جس میں علحدہ سے کوئی ٹیکس شامل نہیں ،ماہانہ پیکجز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین