آپ آف لائن ہیں
جمعہ 10؍محرم الحرام 1440ھ 21؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر)ایوان تجارت وصنعت ملتان ،پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن سمیت شہر کی مختلف کاروباری و تاجر تنظیموں نے سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر ملک اسرار اعوان ،پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد اکرم،ملتان انڈسٹریل سٹیٹ بورڈ آف منیجمنٹ کے صدر خواجہ جلال الدین رومیّ، آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ،آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر عبدالخالق قندیل ،قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سلطان محمود ملک ،انجمن تاجران صدر بازار ملتان کینٹ کے صدر چوہدری محمود ،انجمن تاجران کریانہ پرچون ضلع ملتان کے صدر آفاق احمد انصاری ، شیخ جاوید اختر ،خالد محمود قریشی ،عارف فصیح اللہ ،جعفر شاہ نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،لیگی رہنما شیخ محمد یو نس نے بیگم کلثو م نواز کے انتقا ل پر گہرے دکھ کا اظہا ر کیا ہے اور حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ نو از شریف کو ایک ہفتہ کے لئے جیل سے ریلیف دیا جا ئے۔لیگی رہنما شاہد محمود خان نے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے

کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں شریف فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں