• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے قتل کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکے حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ ممتاز آباد میں درج مقدمہ سرکار بنام ساجد حسین میں پیش نہ ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل نذر حسین، کانسٹیبل آصف ابرار ، نقشہ نویس عرفان حیات کو 26 ستمبر ، نیز تھانہ شاہ رکن عالم میں درج مقدمہ سرکار بنام عبد اللہ میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر محمد ادریس کو گرفتار کرکے 25 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت نے شہری کو ہراساں و پریشان کرنے بارے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے 14 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں شہری ملک آصف نے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان مقصود علی ، محمد وسیم اور شہزاد کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس تھانہ پاک گیٹ سے 11 ستمبر کو رپورٹ اور ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہری کی رقم چوری کرنے والی ملزمہ رخسانہ بی بی کو مدعی کی جانب سے صلح کا بیان جمع کرانے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ڈکیتی کے 3 ملزمان وقار احمد، محمد مہتاب، محمد عنصر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ، بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے 2 ملزمان وزیر احمد، ریاض کا 3,3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ، جبکہ اغواء کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ صفیہ بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شہری کو بوگس دینے والے کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سے 17 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں شہری محمد ادریس نے درخواست دائر کی تھی ۔
تازہ ترین