• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات نے شہر کی تاریخی حیثیت مسخ کردی ، انتظامیہ کی خاموشی

ملتان ( لیڈی رپورٹر) خاتمہ تجاوزات تحریک ملتان کے چیئرمین ہمایوں شہزاد ، اصغر محمود بلوچ، امیر نوازملک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تجاوزات کی وجہ سےملتان کی تاریخی حیثیت مسخ ہوچکی ہے، خاص طورپرملتان کے سرکلر روڈ اور اندرون شہرکے بازار تجاوزات اور قبضہ مافیا کی گرفت میں ہیں اور دوسری جانب انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کے جس عزم کا اظہار کیا ہے اس کا عملی نمونہ کراچی، لاہور، اسلام آباد میں تو نظر آرہا ہے لیکن دیگر شہروں میں کارکردگی صفر ہے جن میں ملتان سر فہرست ہے، اندرون شہر کے بازار خصوصاً صرافہ بازار، چوک بازار، مسجد ولی محمد، مسجد پھول ہٹ، حسین آگاہی بازار، چوڑی سرائے بازار، اندرون حرم گیٹ، اندرون بوہڑ گیٹ ، چوک شہیداں، ریلوے روڈ، لکڑی منڈی مکمل طوررپر تجاوزات مافیا کے قبضے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راہگیر، شہری اور بازاروں میں خریداری کرنے کیلئے آنے والی خواتین ان تجاوزات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔تحریک کا پرزور مطالبہ ہے کہ اندرون شہر کے بازاروں کو قبضہ مافیا، ریڑھی و چھابہ فروش ، تجاوزات مافیا سے نجات دلائی جائے بصورت دیگر ملتان کے عوام سراپا احتجاج ہوں گے ۔
تازہ ترین