• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیڈرو یونین کا بجلی کمپنیوں میں 33ہزار خالی اسامیاں پر کرنے کیلئے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ دینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں 33 ہزار خالی اسامیاں پر کرنے کےلئے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے، سی بی اے یونین نے ن لیگ کی حکومت کو بھی چارٹر آف ڈیمانڈ دیا تھا تاہم حکومت مبینہ طور پران خالی اسامیوں پر سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کرنا چاہتی تھی لیکن سی بی اے یونین اوپن میرٹ اور ایمپلائز سن کوٹہ پر بھرتیوں پر بضد رہی جس کی وجہ سے بھرتیوں کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ۔
تازہ ترین