• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیر سے گھرآنے کی وجہ پوچھنے پر بیٹے نے باپ کے دانت توڑ دئیے،ملزم فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ چہلیک کے علاقے لاثانی کالونی میں بیٹے نے گھر دیر سے آنے کا سبب پوچھنے پر باپ کے دانت توڑ دئیے اور فرار ہو گیا ۔سکول ٹیچر عبدالمجید نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اس نے اپنے بڑے بیٹے زین العابدین سے گھر لیٹ آنے کی وجہ پوچھی تو اس کے بیٹے نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے دانت توڑ دئیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین