• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نواز کو سیاست میں ہمیشہ یاد رکھاجائیگا‘ اختر علی شاہ

پشاور(نیوز ڈیسک) پختون تھنک ٹینک کے چیئرمین سید اختر علی شاہ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزہ شریف خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے‘ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہترین اور غیر متنازعہ لیڈر تھیں‘ انہوں نے جمہوریت کی بحالی کیلئے طویل اور پرامن جدوجہد کی اور غیر جمہوری قوتوں کیخلاف ہمیشہ آواز اٹھاتی رہیں‘ بیگم کلثوم نواز مرحوم نے سیاسی کارکنوں کیلئے ایک سمت متعین کی اور جمہوریت اقدار کے فروغ کیلئے ہمیشہ اقدامات کئے اور اسی اصولوں پر کاربند رہیں‘ ان کا نام پاکستانی سیاسی میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور شریف فیملی کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
تازہ ترین