• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او ریگی کے قتل میں ملوث ملزم عدم ثبوت پربری

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج رشیدعلی کنڈی نے پولیس مقابلے کے دوران تھانہ ریگی کے ایس ایچ او فرہاد خان کے قتل میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ‘ استغاثہ کے مطابق تھانہ ریگی کے ایس ایچ او فرہادخان نے اشتہاری مفرورکی گرفتاری کیلئے علاقہ ریگی میں واقعہ ایک گھرپرچھاپہ مارا تھاجہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او فرہادخان شہید ہوگئے تھے عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
تازہ ترین