• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل آرایچ میں فزیکل تھراپی کے عالمی دن کے موقع پر واک

پشاور (جنرل رپورٹر) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں فزیکل تھراپی کے عالمی د ن کی مناسبت سے سیمیناراورواک کا انعقاد کیاگیاجس کا مقصد لوگوں میں فزیکل تھراپی کی افادیت اور اسکے ذریعے مختلف قسم کی اعصابی اور دیگر بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا، تقریب کے مہمان خصوصی میڈیکل ڈائریکٹر ایل آر ایچ مختارالحق عظیمی نے فزیکل تھراپی کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود اور ڈین ایل آر ایچ پروفیسر ڈاکٹر قاضی نیئرزمان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ،ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس موقع پر فزیکل تھراپی اور اس سے جڑے دیگر شعبے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ‘ ریماٹولوجی اور نیورولوجی ڈیپارٹمنٹس کے ڈاکٹروں پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی ‘ اسسٹنٹ پروفیسر عبدالمالک ‘ ڈائریکٹر ایمرجنسی حامد شہزاد ‘ ڈاکٹر سلیمان خان اور ڈاکٹر آیاز خان نےبھی خطاب کیا اور فزیکل تھراپی اور اپنے ڈیپارٹمنٹس کے کردار پر روشنی ڈالی، ایل آرایچ کے فزیکل تھراپی اینڈ ری ہیبیلٹیشن کے ڈائریکٹر محمد خان نے بتایا کہ ہمیں فخر ہے کہ ایل آرایچ میں صوبے کا سب سے بڑا اور جدید فزیکل تھراپی ڈیپارٹمنٹ ہے جس سے روزانہ سینکڑوںمریض مستفید ہورہے ہیں ‘ تقریب کے آخر میں واک بھی کی گئی ۔
تازہ ترین